افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، پوسٹیں تباہ

افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، پوسٹیں تباہ

ویب ڈیسک:پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کا بھرپور اور شدید جواب ، کچھ دیر قبل افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا، پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل  دیتے ہوئے  متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔

طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر  بھی فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں ، افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔ 

پاکستان اس وقت افغانستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب، موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ہائیڈ اوٹس کو  بھی انتہائی مہارت سے نشانہ بنا رہا ہے.

افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں، پاکستان کی طرف سے مؤثر اور شدید جوابی کارروائی جاری ہے۔ 

Watch Live Public News