ٹیکنوکریٹ حکومت کیلئےانٹرویو شروع ہو چکے،شیخ رشید

ٹیکنوکریٹ حکومت کیلئےانٹرویو شروع ہو چکے،شیخ رشید
کیپشن: ٹیکنوکریٹ حکومت کیلئےانٹرویو شروع ہو چکے،شیخ رشید

ویب ڈیسک: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو کچھ ہونے جارہا ہے وہ بہت برا ہونے جارہا ہے،ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویو شروع ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دو سال ہو گئے ہیں مجھ پر 14 کیسسز ہیں،ابھی تک ہمیں چالان نہیں ملے،جو 4 دن جیلوں میں نہیں رہے انہوں نے 164 کے بیان دیئے ،ہمارے کیسسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی بھی آ گئی ہیں،یہ 10 سال کا کیس ہے، 31 اگست سے مکمل فعال ہو رہا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے،نواز شریف کسی کو ایکسٹیشن نہیں دے گا، شہباز شریف لیٹ چکا ہے،ایک دن میں ایک ملزم کا کیس لگے تو 10 سال لگے گا،شہباز شریف کو کون پوچھتا ہے، حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے،ڈی جی آئی ایس آئی سے گزارش کرتا ہوں کہ پولیس ہمارے گھروں سے بڑا مال لوٹ کر لے گئی ہے،ہماری خواتین کا زیور، میری گھڑیاں اور میرے شوز بھی لے گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو ظلم راولپنڈی اور اسلام آباد کی پولیس نے کیا وہ اثر ہمارے اسلامی دوستوں پر گیا، 10 لاکھ روپے پولیس نے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے گئے،12 سیٹوں کی جگہ پر 1200 لوگوں کو پیش کیا جاتا ہے،میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا،میرا 40 کلو وزن کم ہوا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھا کر لے جائیں گے،میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،میرا ایک بندے سے تعلق ہے میرا پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے،لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے،شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے اور نہ اس کی کوئی سنتا ہے،شہباز شریف کو کوئی منہ نہیں لگتا،معیشت کو تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے،31 اگست کا دن بہت اہم ہے حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے،ملک میں استحکام پارٹی آگئی ہے، ان کو اس پارٹی کے اسپیلنگ نہیں آتے،جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا،میرے ووٹ نکالے بھی گئے اور میں ہارا بھی ہوں، میں نے ہار تسلیم کی ہے،نئی حکومت کے حوالے سے انٹرویو شروع ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو کچھ ہونے جارہا ہے وہ بہت برا ہونے جارہا ہے،ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Watch Live Public News