عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اسٹیج پر جانے سےپہلے آبدیدہ ہوگئیں

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اسٹیج پر جانے سےپہلے آبدیدہ ہوگئیں

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنی نئی ڈزنی سیریز (Taylor Swift: The Eras Tour) میں دکھائے گئے جذباتی مناظر  دیکھ کر جذباتی ہوگئیں اور لندن کے ویملے اسٹیڈیم میں ہزاروں مداحوں کے سامنے اسٹیج پر جانے سے قبل رو پڑیں۔

یہ چھ اقساط پر مشتمل ڈاکیومنٹری سیریز فینز کو اُن مشکل لمحوں سے آگاہ کرتی ہے جن سے وہ دنیا کی سب سے بڑی مشکل کے دوران گزریں۔

سیریز دکھانے سے قبل گلوکارہ ٹیلر’ Southport‘ کے چاقو حملے میں ہلاک ہونے والی لڑکیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اس کے بعد وہ ایک پرائیویٹ کمرے  میں گئیں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہونے والے دلخراش واقعہ کو سن کر ہو اپنے آنسو روک نہیں پائیں۔ 

گلوکارہ کی والدہ اینڈریا سوئفٹ بیٹی کو تسلی دینے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ وہ خود کو سنبھال نہیں پارہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے ویملے اسٹیڈیم میں اپنے پانچوں شوز سے پہلے متاثرہ خاندانوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، تاکہ وہ ذاتی طور پر ان کا دکھ سن سکیں۔

’ساوتھ پورٹ‘ میں ہونے والے  المناک حملے کے بعد یہ لندن میں اُن کا پہلا کنسٹرٹ تھا کیو نکہ پورا ملک اس واقعہ کے بعد سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے اس سیریز کو ویملے اسٹیڈیم میں موجود تقریباً 92,000 فینز کے سامنے پیش کیا ، ٹیلر سوئفٹ نے اتنے بڑے اسٹیڈیم میں تین گھنٹے سے زائد  پرفارمنس کی کیونکہ وہ ذہنی دباؤ کے باوجود وہ اسٹیج پر آئیں، لیکن پردے کے پیچھے کی حقیقت اس ڈاکیومنٹری نے پہلی بار دنیا کو دکھا دی۔

Southport کے المناک واقعے کے اگلے روز ٹیلر نے انسٹاگرام پر لکھا تھا’ کل ہونے والے Southport حملے کا خوف میرے ذہن پر بار بار چھا جاتا ہے۔ میں ابھی بھی مکمل طور پر صدمے میں ہوں۔‘‘

Watch Live Public News