ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ یون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اداکار جنگ یون وو نے اپنے کیریئر میں کوریا کے مشہور ڈراموں جیسے Welcome To Waikiki 2 اور Bride Of The Sun میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں کو گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے. ان کی فیملی نے موت کی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔
اداکار کی موت سے قبل انسٹاگرام پر کی گئی آخری پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے 2003 میں وفات پانے والے ہانگ کانگ کے اداکار و گلوکار لیسلی چیونگ اور برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر کے کیپشن میں "Missed, envied, regretted" PIR.BG لکھا تھا، جس نے مداحوں میں کئی قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ "PIR.BG" کا مطلب "Rest In Peace. Goodbye" ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر نے اس کا مطلب اداکار کے اپنے الوداع کہنے سے جوڑا ہے۔