ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، شدید سردی کی وارننگ

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، شدید سردی کی وارننگ
کیپشن: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، شدید سردی کی وارننگ

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 18 جنوری کے دوران ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری علاقوں میں بھی برفباری ہو سکتی ہے۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت انتہائی سطح تک گرنے کا خدشہ ہے۔

موسمیاتی ماڈلز کے مطابق لاہور میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو ایک غیر معمولی صورتحال ہوگی اور 1878 کے بعد ایسا واقعہ دوبارہ رونما ہو سکتا ہے۔

پشاور میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش جبکہ 23 سے 25 جنوری کے دوران باقاعدہ برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

ادھر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں انتہائی سرد موسم کے دوران بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 21 سے 23 جنوری کے درمیان صوبے بھر میں 60 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید سرد اور برفیلی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

Watch Live Public News