ویب ڈیسک: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ رجب بٹ، جو اکثر اپنی ذاتی زندگی اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، اس وقت ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
رجب بٹ کے یوٹیوب پر 83 لاکھ 40 ہزار سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز ہیں، جو ان کے بڑے مداحوں کی تعداد کو ظاہر کرتے ہیں۔ تاہم، حالیہ دنوں میں ان کی اہلیہ ایمان رجب کا ایک وائس نوٹ بھی لیک ہوا تھا جس میں وہ اپنی ساس سے بات کرتے ہوئے اپنے بیٹے کیوان کا ذکر نہ کرنے کی درخواست کرتی سنائی دیتی ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کے ظاہری انداز میں حیرت انگیز تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ ان تصاویر میں رجب بٹ کا دیسی اسٹائل اور پرانا روپ صارفین کو خاصا دلچسپ لگ رہا ہے، اور وہ ان پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، یوٹیوب پر رجب بٹ کی ظاہری تبدیلی پر مبنی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے، جس میں 2011 سے 2025 تک کے دوران ان کی تبدیلی دکھائی گئی ہے۔

یہ تصاویر اور ویڈیوز عوامی دلچسپی کا مرکز بن چکی ہیں، اور صارفین کی جانب سے ان پر بھرپور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔