کیوبا کے صدر کا امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار

کیوبا کے صدر کا امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار

(ویب ڈیسک ) کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل کی جانب سے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کردیا گیا ہے۔

کیوبا کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ امریکی حکومت کے ساتھ مہاجرین کے علاوہ کسی بھی موضوع پر کوئی گفتگو نہیں ہو رہی۔

کیوبا کے صدر کا یہ ردعمل اس بیان کے بعد آیا جس میں امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا اور کیوبا کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کیوبا کو معاہدے کرنے یا  اس کی قیمت چکانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

Watch Live Public News