شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، رشتے داروں نے ملزم کی جان لے لی

شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، رشتے داروں نے ملزم کی جان لے لی
کیپشن: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، رشتے داروں نے ملزم کی جان لے لی

ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے علاقے خدا ڈنو پنھور میں گھریلو جھگڑے نے خونی صورت اختیار کر لی، جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کیا، جس کے بعد مقتولہ کے رشتے داروں نے ملزم شوہر کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خاندانی تنازع کے باعث پیش آیا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر کدال سے حملہ کرکے اپنی اہلیہ کی جان لے لی۔ واقعے کے فوراً بعد مقتولہ کے اہل خانہ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے قاتل شوہر کو بھی قتل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دونوں مقتولین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق واضح ہو سکیں۔

Watch Live Public News