ویب ڈیسک: پنجاب میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
انچارج ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق اورنج لائن، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس پر فری سروس ختم کر دی گئی ہے اور لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کرائے کا دوبارہ اطلاق ہو گا۔
عزیر شاہ نے بتایا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کے لیے یہ سہولت عارضی طور پر فراہم کی گئی تھی، تاہم اب مالیاتی بوجھ اور انتظامی وجوہات کے پیشِ نظر مفت سفر کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی تھی تاکہ شہریوں پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔