(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔اس حوالے سے کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا مگر گزشتہ چند دنوں میں سب واضح ہوا کہ یہ مناسب وقت ہے، نیوزی لینڈ کے لیے جتنا بھی کھیلا میں نے اپنا سب کچھ دیا اور اس بات پر مجھے فخر ہے۔
16 سالہ کریئر میں کین ولیمسن نے 378 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔35 سالہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، کین ولیمسن نے اپنے کریئر میں 19346 رنز بنائے۔