(ویب ڈیسک ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اپنی حتمی منظوری کے انتہائی قریب ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امن مذاکرات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر انتہائی اہم پیغام جاری کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اپنی حتمی منظوری کے انتہائی قریب ہے، اسکی منظوری تک میڈیا کو اس کے مندرجات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ شفافیت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے تحت تمام تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔
