الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی

(ویب ڈیسک )   الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی،اگلی سماعت  26 مارچ کو  ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے   علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی۔ الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی،  کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال علی امین گنڈاپور کے نام پر عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی۔

فیصلے کے مطابق  زمین کے اصل مالک آصف خان تھے،  علی امین گنڈاپور کی 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی۔  غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ  وزیراعلی خیبرپختوانخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی۔