اوگرا نے مارچ کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا 

اوگرا نے مارچ کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا 

(ویب ڈیسک ) اوگرا نے مارچ کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سوئی ناردرن کے لیے قیمت میں0.37فیصد اضافہ ہوا،سوئی ناردرن کے لیے قیمت 12.94ڈالرز فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 0.42فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.72ڈالرز فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا ۔ اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔    

Watch Live Public News