ملک کےمختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری

ملک کےمختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری
کیپشن: ملک کےمختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری

ویب ڈیسک: پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اورراولپنڈی میں تیز ہواوں کےساتھ بارش ہوئی جبکہ مختلف مقامات پردرخت گرگئے۔

لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی، مری میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔

آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ اورنواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

Watch Live Public News