ویب ڈیسک: رینالہ خورد میں نیشنل ہائی وے سے سٹی پولیس نے پی ٹی آئی کے 6 کارکنان کو ڈنڈے سوٹوں کی مدد سے زبردستی روڈ بلاک کرنے کا چارج لگا کر گرفتار کر لیا۔
گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت بلال عمر،ارسلان جمشید،اعجاز علی،محمد جاوید اقبال،صائم رشید اور عبدالرحن بدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے سڑک بلاک کی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بلوائیوں نے انہیں ہراساں بھی کیا۔
پی ٹی آئی کے 16 ارکان نیشنل ہائی وے پر پارٹی پرچموں کے ساتھ آئے۔ پولیس کے مطابق ان کے ہاتھوں میں ڈنڈوں تھے اور اسی کی مدد سے نیشنل ہائی وے بلاک کر دی۔
روڈ بلاک کرنے کے بعد کارکن بانی پی ٹی آئی کو رہا کروکی نعرے بازی کرنے لگے۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر ہونے کی وارننگ بھی دی۔ پولیس کے مطابق منتشر نہ ہونے پر چھ بلوائیوں کو گرفتار کر لیا۔