امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی صدر

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی صدر
کیپشن: امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی صدر

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ناکہ بندی اور جارحیت ختم کردے تو ایران آبنائے ہرمز کھول دے گا۔

بھارت میں برکس اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ایرانی صدر نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پیر کو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا، جس میں عمان ایران معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ایران کی ناکہ بندی کا راستہ اختیار کیا۔

ایرانی صدر نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ ناکابندی اور پابندیاں ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری راستے کو بطور دباؤ استعمال کرنا قابل قبول نہیں۔

Watch Live Public News