سرکاری خواتین ٹیچرز کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

سرکاری خواتین ٹیچرز کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: سرکاری خواتین ٹیچرز کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک: پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے خواتین ٹیچرز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیاں اور چھٹی کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

وزیرتعلیم پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اسکولوں میں خواتین اساتذہ کوہفتے میں 2 چھٹیاں ہوں گی اور ان کی چھٹی کے اوقات بھی بدل دیےجائیں گے۔

وزیرتعلیم کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اسکولز میں خواتین ٹیچرز کی 3 کے بجائے ڈھائی بجے چھٹی ہوگی جب کہ خواتین ٹیچرز کی ہفتے کے روز بھی چھٹی ہوا کرے گی، یہ فیصلہ خواتین ٹیچرز کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیچرزکی چھٹی کا وقت اس لیےتبدیل کیا ہےکہ انہوں نے گھرداری کرنا ہوتی ہے لہٰذا اس سلسلے  میں نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

Watch Live Public News