معرکہ حق ،یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کا آج سے آغاز،صدر،وزیراعظم شریک ہوں گے

معرکہ حق ،یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کا آج سے آغاز،صدر،وزیراعظم شریک ہوں گے
کیپشن: معرکہ حق ،یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کا آج سے آغاز،صدر،وزیراعظم شریک ہوں گے

ویب ڈیسک:ملک بھر میں معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب  اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں یہ خصوصی تقریب آج رات 8 بجے منعقد ہوگی۔ جس میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

بتایا گیا ہے کہ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی خصوصی شرکت کریں گے۔د وران تقریب جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔

دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بیجا صراف سے گریز اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔

Watch Live Public News