سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

(ویب ڈیسک ) عالمی بازار سمیت  پاکستان میں   سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 100روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت  2 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 354 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News