چودھری پرویزالہٰی کا جشن آزادی کے موقع پر قوم کے لئے خصوصی پیغام

چودھری پرویزالہٰی کا جشن آزادی کے موقع پر قوم کے لئے خصوصی پیغام

ویب ڈیسک:مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالہٰی کا جشن آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام،  پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، مگر ہمیں یہ ہر گز نہیں بھولنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ملک پاکستان کلمے کی برکت سے نوازا ہے۔

 چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ یہ مملکت لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نظام تلے قائم ہے، سب لوگ اپنے اختلافات بھلا کر قوم، ملک اور دین کی خاطر اس جھنڈے تلے یک جان ہوں، آج ہم اپنے شہیدوں کی قربانی کو یاد رکھیں جنہوں نے قیام پاکستان کے موقع پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آج ہندوستان کے مسلمانوں سے پوچھیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے، اس آزادی پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، یہی 14 اگست کا پیغام اور اصل روح ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ ہر محاذ پر چاہے وہ معیشت کا محاذ ہو، جنگ کا محاذ یا کرپشن کے خلاف محاذ ہو اس پر ہم سب اکٹھے ہو جائیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس ملک نے انشاء اللہ بہت آگے بڑھنا ہے اور ترقی کرنی ہے، میں نوجوانوں کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ماشاء اللہ نوجوان بڑی سوچ سمجھ رکھنے والے ہیں۔

مجھے پوری امید ہے کہ انشاء اللہ نوجوان ہی پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، پاکستان زندہ باد، قائداعظم زندہ باد!

Watch Live Public News