ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔