بلاسودآسان اقساط پر ہنڈاموٹرسائیکل،نئی اسکیم متعارف

بلاسودآسان اقساط پر ہنڈاموٹرسائیکل،نئی اسکیم متعارف
کیپشن: بلاسودآسان اقساط پر ہنڈاموٹرسائیکل،نئی اسکیم متعارف

ویب ڈیسک: بینک الفلاح نے اٹلس ہنڈا کی موٹر سائیکلوں کے لیے محدود مدت کی زیرو مارک اپ، یعنی بلا سود اقساطی اسکیم متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت صارفین ہنڈا کے مقبول ماڈلز آسان ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں۔

بینک الفلاح کی جانب سے یہ سہولت ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی موٹر سائیکل کی خریداری عام شہریوں کے لیے مشکل بنتی جا رہی ہے۔ بینک کے مطابق اس اسکیم کے تحت ہنڈا کے تین مقبول ماڈلز سی ڈی 70، سی جی 125 اور سی جی 150 کو بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فنانس کیا جا سکے گا۔

اعلامیے کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین 26 ہزار 650 روپے کی ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہے، جس کے لیے 39 ہزار 750 روپے ماہانہ قسط رکھی گئی ہے، جبکہ ہنڈا سی جی 150 کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے 76 ہزار 650 روپے ماہانہ اقساط پر خریدا جا سکتا ہے۔

بینک الفلاح کے مطابق اگرچہ اس اسکیم میں کوئی مارک اپ شامل نہیں، تاہم پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔ مزید یہ کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہوگی اور یہ آفر صرف محدود مدت کے لیے مؤثر رہے گی۔

بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مزید معلومات یا بکنگ کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا contactus@bankalfalah.com پر ای میل بھیج سکتے ہیں، جبکہ فوری معاونت کے لیے واٹس ایپ کیو آر کوڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

Watch Live Public News