انوکھے طریقے سے اپنی سالگرہ منانا نوجوان کے گلے پڑگیا

انوکھے طریقے سے اپنی سالگرہ منانا نوجوان کے گلے پڑگیا

ویب ڈیسک: نوجوان کا سالگرہ پر وائرل ہونے کا اسٹنٹ مہنگا پڑگیا، قانون شکنی پر پولیس نے نوجوان پر دو ہزار درہم کا جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک نوجوان نے اپنی سالگرہ پر انوکھا طریقہ اپنایا جو اُس کو بھاری پڑگیا، نوجوان نے اپنی 26 ویں سالگرہ  کو یادگار بنانے کے لئےخطرناک رستے کا انتخاب کیا جو بھاری جرمانے میں بدل گیا۔

اپنی 26 سال عمر ہونے پر اُس نے سٹرک پر 26 لکھا کر اس ہندسے کو آگ لگا دی اور پھر خطرناک اسٹنٹ کرنے لگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دبئی پولیس نے فوری طور پر اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے خلاف کارروائی کی اور اس پر دو ہزار درہم کا جرمانہ عائد کردیا جب کہ گاڑی سے کرتب دکھانے کی پاداش میں نوجوان کی گاڑی بھی ساٹھ دن کے لیے ضبط کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کیخلاف عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر سخت کارروائی کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی دبئی پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس طرح کے خطرناک اقدامات سے روکیں اور انہیں سوشل میڈیا کے وائرل رجحانات سے دور رہنے کی تعلیم دیں۔

 
 
 

Watch Live Public News