شہریوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم، صحت کارڈ کب سے فعال ہوگا؟ اچھی خبر آگئی

شہریوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم، صحت کارڈ کب سے فعال ہوگا؟ اچھی خبر آگئی

ویب ڈیسک: وفاقی صحت سہولت پروگرام کی جانب سے اہم پیشرفت ، وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کے اجراء کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

اسٹیٹ لائف کی جانب سے جاری مراسلہ میں بتایا گیا کہ ’ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستقل رہائشی صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہونگے ، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے صحت سہولت پروگرام سے منسلک تمام نامزد پینل ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلہ کے مطابق وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت جاری ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے فعال ہو جائیں گے، چالیس ارب روپے کے پی سی ون سے ایک کروڑ سے زائد رہائشی مستفید ہوں گے۔

پینل ہسپتالوں کو مقررہ تاریخ سے قبل ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی، مستحق اور اہل افراد کو بلا تعطل علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

علاج کی فراہمی کے لیے ہسپتالوں کا باقاعدہ معائنہ  کیا جائے گا، حکام نے پینل ہسپتالوں سے مکمل تعاون کی اپیل کردی۔

اسٹیٹ لائف مراسلہ میں بیان کیا گیا کہ وفاقی صحت سہولت پروگرام کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے گا، وفاقی صحت سہولت پروگرام کا مقصد معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہے، وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے، وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت جاری کردہ صحت کارڈ 30 جون 2027 تک مؤثر رہے گا۔ 

Watch Live Public News