کراچی: پاپوش نگر میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول

کراچی: پاپوش نگر میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ پاپوش نگر میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہوگئی۔

پولیس مقابلہ گزشتہ رات پیش آیا  ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ سے ہوٹل پر بھگدڑ مچ گئی اور شہریوں نے ہوٹل سے بھاگنا شروع کردیا، سادہ لباس اہلکار ہوٹل پر موجود تھا اس نے بھی ملزم پر جوابی فائرنگ کی۔ 

نیلے رنگ کی شرٹ اور خاکی پینٹ پہنے پولیس اہلکار کو فوٹیج میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے، اہلکار کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھاگا اتنی دیر میں پاپوش تھانے کی موبائل  موقع پر پہنچ گئی۔

ملزم دوست محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ ، موبائل فون اور گاڑی برآمد کرلی گئی، ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، تلاش جاری ہے۔ 

Watch Live Public News