کوئٹہ میں 6 ایرانی سکول سیل

کوئٹہ میں 6 ایرانی سکول سیل

کوئٹہ ( پبلک نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں ایرانی نصاب پڑھانے پر 6 سکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ذوہیب الحق کی سربراہی میںکارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سکولوں میں ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا۔ جوکرانی روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں قائم تھے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ غیر ملکی ہیں

ضلعی انتظامیہ حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں سے ناقابل قبول لٹریچر بھی برآمد ہوا۔ بند کئے گئے سکول کئی سال سے اجازت کے بغیر چل رہے تھے۔ مذکورہ سکولز سے ممنوعہ لٹریچر کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں اجازت کے بغیر چلنے والے اسکولوں کی تعداد 10 ہے جن میں سے 6 کو سیل کیا گیا، 4 سکولوں سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ حکام نے مزید بتایا کہ سکولز غیر ملکی فنڈنگ سے چلائے جانے کابھی انکشاف ہوا ہے۔ 2015 ایکٹ کے قانون کے تحت نجی سکولوں کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ پاکستانی بورڈ سے الحاق نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ مزید تعلیم کیلئے ایران بھی جاتے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔