ویڈیو: پی ایس ایل 10 ٹرافی کی منفردانداز  میں کھلے سمندر میں رونمائی

ویڈیو: پی ایس ایل 10 ٹرافی کی منفردانداز  میں کھلے سمندر میں رونمائی

(ویب ڈیسک )ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ٹرافی کی منفرد انداز میں کھلے سمندر میں رونمائی کردی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔   پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی   بحیرہ عرب میں کردی گئی ۔ ٹرافی کا نام "The Luminara Trophy" رکھا گیا ہے۔

کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔  ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے  خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔

ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد زرکون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر  کا کہنا ہے کہ  ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔ 

Watch Live Public News