آپریشن غضب للحق:پاک فوج نےفتنہ الخوارج کے4ٹھکانے تباہ کردیے

آپریشن غضب للحق:پاک فوج نےفتنہ الخوارج کے4ٹھکانے تباہ کردیے
کیپشن: آپریشن غضب للحق:پاک فوج نےفتنہ الخوارج کے4ٹھکانے تباہ کردیے

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کے افغانستان میں  کامیاب فضائی حملےجاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12/13 کی درمیانی شب   افغان طالبان  اور فتنہ الخوارج کے 4  دہشتگرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ان حملوں میں پاک افواج نے کابل  میں 313 کور کے  انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنا کر  تباہ کردیا ۔

قندھار میں تراوو (Tarawo) دہشتگرد کیمپس کو کامیابی سے نشانہ بنا یا گیا۔مؤثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اوراس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کردیا گیا۔

ایک اور فضائی حملے  کے دوران  صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں   اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News