71 مرتبہ ای چالان خلاف ورزی کرنے والی پراڈو گاڑی پکڑی گئی

71 مرتبہ ای چالان خلاف ورزی کرنے والی پراڈو گاڑی پکڑی گئی

(ویب ڈیسک ) کار ڈرائیور نے موقع پر 34 ہزار 300 روپے جرمانہ جمع کروا دیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کرلیا گیا۔71 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزی  کرنے والی پراڈو پکڑی گئی،  کار ڈرائیور نے موقع پر 34 ہزار 300 روپے جرمانہ جمع کروا دیا۔مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ   ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہ ہوگی۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ  سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا،  اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی،ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔

ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم،گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ منظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا،  کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے،  تجاوزات، ٹریفک میں خلل و دیگر روڈ بلاکنگ کی صورت میں فوری معطلہ کرتے ہوئے ٹریفک کو کلئیر رکھا جائے،  بہترین ٹریفک مینجمنٹ کےلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News