ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک کے باہر کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزارکی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت عالیہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت جیل میں سزا یافتہ قیدی ہیں، جیل میں سزا یافتہ قیدی کی عبوری ضمانت ملزم کے پیش ہوئے بغیر بھی سنی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالنے پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھا۔