ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے باقی میچز میں شرکت کی تصدیق

ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے باقی میچز میں شرکت کی تصدیق
کیپشن: ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے باقی میچز میں شرکت کی تصدیق

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) پاک بھارت کشیدگی کے باوجود غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں دی جانے والی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل کے باقی میچز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور جلد ہی پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر، جو کراچی کنگز کے کپتان کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں، نے آسٹریلوی میڈیا کو بتایا کہ وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کے لیے باقی میچز میں شریک ہوں گے۔

صرف وارنر ہی نہیں بلکہ پشاور زلمی کے جارح مزاج بیٹر بین میکڈرمٹ نے بھی ایک بار پھر سے پی ایس ایل کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بین میکڈرمٹ بھی پاکستان واپس آنے کا پلان بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کو وقتی طور پر ملتوی کر دیا گیا تھا اور غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس چلے گئے تھے، تاہم سیز فائر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہی دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پی سی بی نے تمام فرنچائزز کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی کیا، جس میں پی ایس ایل کے نئے شیڈول پر مشاورت کی گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹورنامنٹ کو نہ صرف نئی جان ملے گی بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔