سرچ انجن گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کرلیا

سرچ انجن گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کرلیا

(ویب ڈیسک ) دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے 10 سال بعد اپنا لوگو تبدیل کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گوگل نے اپنے مشہور لوگو 'G' میں  ایک دہائی  میں پہلی بار تبدیلی کی ہے۔ گوگل  کی جانب سے  نئے لوگو میں  ایک ایسا گریڈینٹ ڈیزائن متعارف کروایا گیا ہے جو رنگ کے توازن اور گہرائی کو بڑھاتا ہے۔

پہلے لوگو کے حرف 'جی' میں 4 رنگ لال، پیلے، ہرے اور نیلے الگ الگ نمایاں تھے تاہم  اب تبدیلی کے بعد لال، پیلے، ہرے اور نیلے رنگ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ جسے دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ  یہ رنگ قوس و قزح کی طرح ایک کے بعد ایک نکل رہے ہوں۔

یہ اپ ڈیٹ پہلے سے ہی گوگل آئی او ایس ایپ پر لائیو ہے، لیکن اینڈرائیڈ اور دیگر پلیٹ فارمز کے لیے منصوبہ بندی کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

گوگل 16.8 بیٹا ایپ میں اسی طرح کی اپ ڈیٹ نے اینڈرائیڈ پر آئیکونک 'G' لوگو میں نئے رنگ شامل کیے ہیں۔

کمپنی نے اس بات کی بھی تصدیق نہیں کی کہ نیا لوگو اس کی دیگر ایپس، جیسے کروم یا میپس کے لیے اپنایا جائے گا یا نہیں۔

یاد رہے کہ گوگل لوگو کی آخری اپ ڈیٹ 2015 میں کی گئی تھی۔

Watch Live Public News