ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پمز اسپتال میں تاریخ ساز روبوٹک سرجری کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں جدید ترین "ٹومائے" سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔ اس سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
پمز اسپتال کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف، اور ڈاکٹر جاوید برکی نے اس سرجری کی قیادت کی۔ اس کے علاوہ، پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید بھی اس کامیاب آپریشن میں شریک ہوئے۔
PIMS Hospital has successfully performed Islamabad’s first robotic surgery using the advanced “Two-Maai Surgical Robot.”
— Pakistan Narrative (@narrative_pk) November 13, 2025
The procedure was carried out with support from international experts from the UK, under the guidance of Professor Shameem Khan, Professor Mateen Shareef,… pic.twitter.com/vO19rLSHe9
ڈائریکٹر روبوٹک سرجری، ڈاکٹر متین شریف، نے اس کامیاب آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن زیادہ محفوظ اور مؤثر بن جائیں گے، جس سے مریضوں کی صحت یابی کا عمل تیز ہوگا۔"
ڈاکٹر متین شریف نے بتایا کہ "ٹومائے" روبوٹ چین میں تیار کیا گیا ہے، اور ان کا مقصد پورے پاکستان میں روبوٹک سرجری کو متعارف کرانا ہے تاکہ مریضوں کو بہترین علاج فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "حکومت ہماری مکمل حمایت کر رہی ہے، اور ہمیں امید ہے کہ اس نوعیت کے مزید آپریشنز کی کامیاب تکمیل کے بعد روبوٹک سرجری پاکستان بھر میں ایک عام علاج کا طریقہ بن جائے گا۔ ایک خاتون مریضہ کا روبوٹک آپریشن کیا گیا، اور ہمیں یقین ہے کہ اس سے مریضہ کی صحتیابی بہت جلد ہوگی۔"