بارش اور برفباری سے سردی کی آمد، بابوسر ٹاپ پر راستے بند

بارش اور برفباری سے سردی کی آمد، بابوسر ٹاپ پر راستے بند
کیپشن: بارش اور برفباری سے سردی کی آمد، بابوسر ٹاپ پر راستے بند

ویب ڈیسک:  ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جبکہ لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شام سے چلنے والی ہواؤں اور بوندا باندی کے باعث لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کم ہو کر 111 پر آگیا ہے۔ شہر میں آج موسم ابر آلود رہنے اور مختلف اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بہاولپور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں اے کیو آئی 520 تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث بیسر سے آگے راستے بند ہوگئے، جبکہ دو آئل ٹینکر بھی پھنس گئے۔ اپر ہنزہ اور خنجراب پاس کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔


 

Watch Live Public News