ویب ڈیسک: پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہیں، رواں برس ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے، پاکستانی ٹیم کا گولڈ میڈل پاک فوج اور پوری قوم کےلیے قابل فخر ہے، مشقوں میں 42 ممالک کی 128ٹیموں نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ٹیم نے48 گھنٹے میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول مشق نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے، دنیا بھرسے آنے والے دستوں کوکٹھن اوردشوارگزارماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شریک ٹیمز نے 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے، ایک مسابقتی ماحول میں دئیے گئے خصوصی اہداف کو حاصل کرنا تھا۔