شام 5 بجے سے رات 1 بجے تک پیک آورز میں تقریباً 2.25 گھنٹے بجلی بند کی جائے گی، ترجمان پاور ڈویژن 

شام 5 بجے سے رات 1 بجے تک پیک آورز میں تقریباً 2.25 گھنٹے بجلی بند کی جائے گی، ترجمان پاور ڈویژن 

(ویب ڈیسک ) ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق حکومت  نے  فیصلہ کیا ہے کہ  پیک آورز میں روزانہ تقریباً 2.25 گھنٹے بجلی بند کی جائے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن  نے پیک آورز ریلیف سٹریٹیجی سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کے اقدامات سے جولائی تا فروری بجلی کی اوسط قیمت میں 71 پیسے فی یونٹ کمی آئی ، بجلی کی قیمت میں کمی کا مجموعی حجم 46 ارب روپے تک پہنچ گیا،اصلاحات، ریلیف پیکجز اور بہتر پلاننگ سے بجلی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ، کم لاگت ذرائع کے استعمال اور مؤثر حکمت عملی سے صارفین کو براہِ راست ریلیف ملا ۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار مستحکم، ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت برقرار ہے، شام 5 بجے سے رات 1 بجے تک پیک آورز میں بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پانی سے بجلی پیدا کرنے والے ذرائع کی پیداوار میں کمی، نظام پر دباؤ بڑھ گیا،مہنگے ایندھن کے استعمال سے بجلی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

  ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیک آورز میں روزانہ تقریباً 2.25 گھنٹے بجلی بند کی جائے گی، لوڈ مینجمنٹ کا مقصد مہنگے ایندھن کے استعمال میں کمی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے،وزیراعظم کی خصوصی نگرانی میں بجلی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 80 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس پاور پلانٹس کو فراہم، قیمتوں میں اضافے کو محدود کیا گیا، اقدامات سے 80 پیسے فی یونٹ اضافے اور اضافی لوڈ مینجمنٹ کو روکا گیا،پیک آورز میں 2.25 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ سے 3 روپے فی یونٹ اضافے کو روکنے کا ہدف ہے،اقدامات کے باوجود تقریباً 1.5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان برقرار ہے،بصورت دیگر بجلی کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافہ ہو سکتا تھا۔

  ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کو لوڈشیڈنگ شیڈول صارفین سے شیئر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔غیر شیڈول بجلی بندش سے گریز، فالٹ کی صورت میں صارفین کو آگاہ کیا جائے گا،حکومت کا عزم، عالمی حالات کے باوجود عوام کو کم سے کم تکلیف دی جائے،کمرشل مارکیٹس کی بروقت بندش سے بجلی کی طلب اور قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہے۔

Watch Live Public News