ہمیں چودھری برادران پر پورا اعتماد ہے ،وزیراعظم

ہمیں چودھری برادران پر پورا اعتماد ہے ،وزیراعظم

پبلک نیوزوزیراعظم نے ہائڈرو پاور ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، ان کی سخت تربیت کی ہے، گھبرا وہ رہے ہیں جو چوہدری شجاعت کی طبیعت پوچھنے پہنچ رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے لانگ ٹرم پلاننگ کی، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت کی صحت یاد آئی، ہمیں چودھری برادران پر پورا اعتماد ہے .

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا، کالاباغ ڈیم بہت اچھی سائٹ پر ہے،ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہو رہے ہیں،کالاباغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہوگا. ڈیمز سے پانی کا مسئلہ کم ہوتاہے ، زمینوں کے لیے پانی تک رسائی ممکن ہوتی ہے،ہم نے اب تک صرف 2 بڑے ڈیم بنائے.

اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الہٰی نے کہا ہے کہ گھر آنے والوں کو ملنا اور ویلکم کرنا ہمارا کام ہے، وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہہ دیں گھبرانا نہیں۔

پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ عالمی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، لوگوں سے ملنا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے نئے ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے، جلد کالا باغ ڈیم کا پروپوزل کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔