ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی کے 6 مزید آزاد ارکان کی مریم نواز شریف سے ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پنجاب اسمبلی کے 6 مزید ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے
— PMLN (@pmln_org) February 14, 2024
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور وزیر اعلی پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نواز شریف سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی 289 ڈیرہ غازی… pic.twitter.com/yX9d7nToCB
رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور وزیر اعلی پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نواز شریف سے چھ مزید آزاد ارکان نے ملاقات کی ہے ۔
ان ارکان میں پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مریم نواز شریف نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا شکریہ اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی شمولیت سے پنجاب کے عوام کی خوشحالی کا مقصد حاصل ہوگا۔ماضی کی تباہی سے عوام کو نجات دلا کر خوشحال مستقبل سے ہم کنار کریں گے۔، انشاءاللہ۔
نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور وزیر اعلی نامزد ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارک باد دی۔
پنجاب میں 14 آزاد ارکان اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کی نمبر گیم مطلوبہ ہدف کراس کر گئی۔
یادرہےمسلم لیگ ن نے پنجاب میں 137 نشتوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔مسلم لیگ ن کی نمبر گیم آزاد اراکین اور آئی پی پی کو ملا کر 152 ہو گئی۔
پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشتوں کو ملا کر مسلم لیگ ن 190 اراکین کے ساتھ سب سے آگے ہے ۔
یادرہے پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔