گوگل کو ایک بار پھر 59 کروڑ ڈالر جرمانہ ہو گیا

گوگل کو ایک بار پھر 59 کروڑ ڈالر جرمانہ ہو گیا
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس نے ایک بار پھر بھاری جرمانہ کر دیا ہے۔ گوگل کو 59 کروڑ ڈالر جرمانہ کیا جو یورپی یونین کے کاپی رائٹ قواعد کے خلاف جاتے ہوئے مختلف میڈیا کمپنیوں کا مواد استعمال کرنے اور ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے پر کیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپی ٹیشن اتھارٹی کی صدر ازابیل ڈی سلوا نے میڈیا کو بتایا کہ گوگل کو بھاری جرمانہ میڈیا کمپنیوں کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ہوا جس کے حوالے سے اس کو بات چیت میں ناکامی ہوئی۔ مذکورہ اقدام سے ایجنسیوں اور دیگر پبلشرز کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے گوگل کے پاس دو مہینے ہیں۔ اس دوران کمپنی کو تجاویز پیش کرنے کے لیے پابندی کیا گیا ہے اور اگر ایسا نہ تو 9 لاکھ یورو یومیہ کے حساب سے اضافی جرمانہ ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔