نئی سپر مین فلم  نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ،چند دنوں میں کروڑوں کا بزنس

نئی سپر مین فلم  نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ،چند دنوں میں کروڑوں کا بزنس

(ویب ڈیسک ) ڈی سی اسٹوڈیوز کے نئے سینیمیٹک دور کا آغاز کرنے والی سپر ہیرو فلم "سپر مین" نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ فلم نے چند ہی دنوں میں عالمی سطح پر 217 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے انڈسٹری میں اپنی کامیابی کا لوہا منوا لیا۔

امریکا میں اوپننگ ویک اینڈ کے دوران فلم نے 122 ملین ڈالر کمائے، جو وارنر برادرز اور ڈی سی کی ابتدائی توقعات سے بھی زیادہ ہے۔ ان کی جانب سے فلم کی کمائی کا اندازہ 90 سے 125 ملین ڈالر کے درمیان لگایا گیا تھا۔

یہ کارکردگی 2013 میں ریلیز ہونے والی "مین آف اسٹیل" سے بھی بہتر رہی، جس نے ابتدائی دنوں میں 116.6 ملین ڈالر کمائے تھے۔ دلچسپ طور پر، نئی فلم نے ڈی سی کی گزشتہ دس فلموں میں سے چھ کی مجموعی ابتدائی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم کی تیاری اور ممکنہ مارکیٹنگ پر مجموعی لاگت 220 سے 225 ملین ڈالر کے درمیان آئی ہے، تاہم موجودہ بزنس دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم نہ صرف اپنی لاگت نکال لے گی بلکہ منافع بھی دے گی۔

اگر فلم کا یہ تجارتی سفر اسی طرح جاری رہا تو یہ ڈی سی یونیورس کے لیے ایک مضبوط اور کامیاب بنیاد فراہم کر سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ادارہ اپنے مستقبل کے منصوبوں کو از سر نو ترتیب دے رہا ہے۔

Watch Live Public News