لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ کرکٹ مقابلے ایونٹ سے 2 دن قبل شروع ہونگے

لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ کرکٹ مقابلے ایونٹ سے 2 دن قبل شروع ہونگے

ویب ڈیسک: اولمپکس اتنظامیہ کا کہنا تھا لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلے ایونٹ سے 2 دن قبل شروع ہوں گے، کرکٹ مقابلے 12 سے 29 جولائی 2028 کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

اولمپکس اتنظامیہ کے مطابق میڈل میچز 19 جولائی کو ہوں گے، لاس اینجلس اولمپکس کا باضابطہ آغاز 14 جولائی 2028 سے ہوگا،  12 اور 13 جولائی کو ’مائنس 2‘ اور ’ مائنس 1‘ دن قرار دیا ہے۔

میچز دو مراحل میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 12 سے 18 جولائی تک جاری رہے گا،دوسرا مرحلہ 22 سے 28 جولائی کو ہوگا جبکہ فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

خواتین اور مردوں کے میچز کے ترتیب کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا، میچز کی ترتیب کے حوالے سے فیصلہ اس سال کے آخر میں کیا جائے گا۔

مرد و خواتین کرکٹ مقابلوں میں 6، 6 ٹیمیں شامل ہوں گی، تمام میچز پامونا کے فیئر گراؤنڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کرکٹ کی اولمپکس میں 128 سال بعد واپسی ہوگی۔

اولمپکس اتنظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی 17 سے 20 جولائی سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں  کوالیفکیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی، ٹیموں کی شمولیت ممکنہ طور پر آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی۔

Watch Live Public News