مائیکل جیکسن کی بائیوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

مائیکل جیکسن کی بائیوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
کیپشن: مائیکل جیکسن کی بائیوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

ویب ڈیسک: کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے تاریخ رقم کر دی۔

فلم نے ریلیز کے صرف 12 ہفتوں میں دنیا بھر سے 1.001 ارب ڈالرز کی کمائی کی۔ باکس آفس اعداد و شمار کے مطابق 629.8 ملین ڈالرز بین الاقوامی مارکیٹس جبکہ 371.8 ملین ڈالرز شمالی امریکا سے حاصل ہوئے۔

اس کامیابی کے ساتھ ’مائیکل‘ عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی بائیوگرافیکل فلم بن گئی ہے۔

اپریل 2026 میں ریلیز ہونے والی فلم نے افتتاحی ہفتے میں ہی امریکا سے 97 ملین ڈالرز اور عالمی سطح پر 217 ملین ڈالرز کا بزنس کیا، جو میوزیکل بائیوپک کیٹیگری کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ قرار دی گئی۔

فلم نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بائیوپک کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے اور اس فہرست میں ’اوپن ہائیمر‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ لائنس گیٹ اسٹوڈیو کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے نے ادا کیا ہے، جبکہ کہانی میں ان کے بچپن، فنی سفر، ذاتی مشکلات اور عالمی شہرت تک کے سفر کو پیش کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی کامیابی کے بعد لائنس گیٹ اسٹوڈیو مائیکل جیکسن کی زندگی کے دیگر پہلوؤں پر مبنی ایک اور فلم بنانے پر بھی غور کر رہا ہے۔

Watch Live Public News