عرب میڈیا کے مطابق حج رجسٹریشن پورٹل 13 جون سے دستیاب ہو گا۔ جس پر مردوخواتین آن لائن حج کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔یاد رہے کہ سعودی عرب کی نے حج 2021 کے لیے صرف مقامی و غیر ملکی سعودی شہریوں کو اجازت دی ہے۔ حج پالیسی اعلان میں کہا گیا تھا کہ رواں برس صرف 60 ہزار عازمین کو حج کرنے کی اجازت ہو گی۔ حج کے لیے 18 سے 65 عمر کی حد ہے جبکہ کورونا ویکسی نیشن کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔Requirements and procedure of registration for #Hajj2021 via the electronic portal for domestic pilgrims. https://t.co/gdLeLpzKf8 pic.twitter.com/U3r11sKwct
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) June 13, 2021
ریاض (ویب ڈیسک) خواتین بغیر محرم کے حج نہیں کر سکتی تھیں۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اب خواتین بغیر محرم بھی حج کے لیے درخواست دے سکیں گی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں سال حج کے لیے خواہش مند افراد کے لیے تین طرح کے مختلف پیکیج منظور کیے گئے ہیں، جن ایک خصوصی طور پر خواتین کے لیے رکھا گیا ہے۔سعودی میڈیا پر جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ خواتین اس پیکیج سے فائد اٹھا سکتی ہے۔ اب ان کو انفرادی طور پر درخواست دینے کے لیے بھی اجازت ہو گی۔ اس پیکیج کے تحت خواتین کو کسی محرم کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ وہ دیگر خواتین کے ساتھ درخواست دینے کے لیے اہل ہوں گی۔