کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال پر عوام کا سخت ردعمل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال پر عوام کا سخت ردعمل
کیپشن: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال پر عوام کا سخت ردعمل

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں جاری ہڑتال کے باعث شہریوں نے روزگار، اشیائے خور و نوش اور طبی سہولیات تک رسائی میں درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث کاروباری سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں، جس سے بالخصوص دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق روزگار کے مواقع کم ہونے سے کئی خاندان معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایک مقامی شہری نے بتایا کہ بازاروں اور کاروباری مراکز کی بندش کے باعث ضروری اشیائے خور و نوش کی دستیابی متاثر ہوئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں طبی سہولیات اور ادویات کے حصول میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال نے عام لوگوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام فریقین مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بعض شہریوں نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر اعتماد کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

شہریوں کے مطابق موجودہ حالات میں عوامی مشکلات کا فوری ازالہ اور معمولاتِ زندگی کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Watch Live Public News