ویب ڈیسک: جعفرایکسپریس دہشتگرد حملے میں بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک اور جوان جام شہادت نوش کرگیا۔ جس کے جسد خاکی کو آبائی علاقے پہنچادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا جوان مزمل بھی جام شہادت نوش کرنے والوں میں شامل تھا۔ شہید کا تعلق فیصل آباد کے نواحی علاقے 29 ج ب ساندل بار سے ہے۔
شہید جوان کا جسد خاکی آبائی علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔