ویب ڈیسک: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اسٹریٹجک خارگ جزیرے پر شدید فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے خارگ جزیرے پر بڑے پیمانے پر بمباری کی۔ ان کے مطابق حملوں میں جزیرے پر موجود تمام فوجی اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین بمباری حملوں میں سے ایک تھا۔
خارگ جزیرہ خلیج فارس میں ایران کا سب سے اہم تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں سے ایران کے تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ابھی تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی روکنے کی کوشش کی تو تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔