سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ 8,700 روپے سستا

 سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ 8,700 روپے سستا
کیپشن:  سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ 8,700 روپے سستا

ویب ڈیسک: پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونا 8, 700 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے پر آ گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7,459 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 87 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 5,018 ڈالرز پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Watch Live Public News