(ویب ڈیسک ) افغان طالبان رجیم کی جانب سے چیک پوسٹس پر قبضے اور نقصانات کے دعوئے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیے گئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ من گھڑت دعوے افغانستان کے اندر عوامی رائے ہموار کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پہنچائے گئے نقصانات پر وزارت اطلاعات و نشریات بروقت معلومات فراہم کر رہی ہے۔وزارت اطلاعات پروپیگنڈا کی بجائے تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو پہنچائے جانے والے نقصانات کی تفصیلات فراہم کر رہی ہے۔
Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 14, 2026
◼️ This latest claim of the so called Ministry of Defence of Afghan Taliban Regime regarding capturing some post and made up damages etc is false as always, fabricated and designed to mislead Afghan internal public opinion,… pic.twitter.com/bjmsdskN7q
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق طالبان آؤٹ لٹس اور ان کے حمایتی بھارتی میڈیا کی جانب سے کئے جانے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے