رائے ونڈ (پبلک نیوز) ایس پی انوسٹی گیشن عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں 10 سالہ بچے عرفان کے قاتل کو گرفتار کر لیا، مقتول بچے کا سگا پھوپھا ہی قاتل نکلا۔
ایس پی صدر عیسٰی سکھیرا کے مطابق شبیر نامی ملزم گرفتار، بھتیجے کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا، ملزم سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لیا گیا، 10 سالہ عرفان چاند رات کو لاپتہ ہوا، عید کے روز لاش کھیتوں سے ملی، مقتول کے پھوپھا کی مشکوک حرکات وسکنات اور سی سی پی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا گیا، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بھی مدد سے ملزم کی گرفتاری ممکن ہوئی۔
ایس پی صدر عیسٰی سکھیرا کے مطابق مجرم کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اندھے قتل کا ملزم ٹریک کرنے پر ایس پی صدر اور ان ٹیم کو شاباش۔