چین میں پابندی کے باوجود مارکو روبیو، ٹرمپ کیساتھ چین کیسے پہنچے؟ عرب میڈیا نے تفصیلات بتا دیں

چین میں پابندی کے باوجود مارکو روبیو، ٹرمپ کیساتھ چین کیسے پہنچے؟ عرب میڈیا نے تفصیلات بتا دیں

(ویب ڈیسک) چین میں پابندی کے باوجود مارکو روبیو، ٹرمپ کیساتھ چین کیسے پہنچے، عرب میڈیا نے ساری تفصیلات بتا دیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق مارکو روبیو کا دورہ ، چین کے ایک سفارتی پروٹوکول کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ مارکو روبیو کے دورہ چین کیلئے نام کو چینی لفظ"لو" سے تبدیل کر کے "مارکولو" کیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے سفارتی دستاویز میں مارکو روبیو کا نام " مارکو لو" ظاہر کیا۔

خیال رہے کہ چین نے مارکو روبیو پر دو مرتبہ پابندی عائد کی تھی جب وہ صرف سینیٹر تھے۔

چینی حکومت اور سرکاری میڈیا نے جنوری 2025 میں مارکو روبیو کے وزیرِ خارجہ کا عہدہ سنبھالنے سے کچھ ہی پہلے ان کے خاندانی نام کو مختلف چینی حروف کے ذریعے ٹرانسلٹریٹ کرنا شروع کر دیا تھا۔

مارچ میں، چین کی وزارتِ خارجہ نے اشارہ دیا تھا کہ اگر روبیو امریکی  صدر ٹرمپ کے ساتھ بیجنگ میں ہونے والی سربراہی ملاقات کے لیے سفر کریں تو چین ان پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے 16 مارچ کو کہا تھاکہ “ چین کی پابندیوں کا مقصد روبیو کے وہ بیانات اور اقدامات تھے جو انہوں نے امریکا کی سینیٹ میں اپنے سینیٹر ہونے کے دوران چین کے حوالے سے کیے تھے۔”

Watch Live Public News